ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ادیاورمیں منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد گرفتار 

ادیاورمیں منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد گرفتار 

Sat, 03 Oct 2020 13:32:51    S.O. News Service

اُڈپی 3؍اکتوبر (ایس  او نیوز) ضلع اُڈپی کے  ادیاور میں جئے ہند کامپلیکس کے قریب گانجہ فروشی کی کوشش میں مصروف محمد علی (33 سال) اور سریدھر (32سال) نامی دو ملزمین کو کاپ پولیس اسٹیشن کے افسران نے گرفتار کرلیا اور ا ن کے پاس موجود 1.125کلو گرام گانجہ اور ٹویرا کارکو ضبط کرلیا گیا۔

پولیس کے بیان کے مطابق  اسےمصدقہ اطلاع ملی تھی کہ ادیاور میں کچھ لوگ منشیات فروخت کرنے کے لئے ایک کار میں کسی کا انتظار کررہے ہیں۔اس  پر کارروائی کرنے کے لئے کاپ پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر مہیش پرساد  اپنی  ٹیم کے ساتھ جئے ہند کامپلیکس کے پاس پہنچے تو  پارک کی ہوئی کار کے اندر دو افراد کسی کے انتظار میں  بیٹھے ہوئے تھے۔  اسی مقام سے دو گواہوں کو طلب کرتے ہوئے ان کی موجودگی میں سرکل انسپکٹر نے کار پر چھاپہ مارا اور اندر بیٹھے ہوئےلوگوں سے سخت باز پرس کی ۔ جس کے بعد ملزمین نے بتایا کہ وہ لوگ منی پال میں گانجہ فروخت کرنے کے بعد بقیہ گانجہ فروخت کرنے کے لئے یہاں پہنچے ہیں۔ کار کی تلاشی لینے کے بعد 1.125 کلو گرام گانجہ بر آمد ہوا۔ اس کے علاوہ ملزمین کے پاس سے جسم پر چھپائے گئے گانجہ کے چھوٹے چھوٹے پیک بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ گانجہ تولنے کے لئے استعمال کیاجانے وال ترازو ، موبائل فون اور کار کو ضبط کرلیا گیا۔ملزمین کے خلا ف کیس درج کرنے کے بعد اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔


Share: